منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سینٹ میں پیش

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 14 اعلیٰ عہدے دران کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں، جن میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، معاونِ خصوصی عطاء تارڑ، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔کابینہ ڈویژن کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی موجود ہے۔تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزراء اسعد محمود، بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان اور سیکرٹری داخلہ کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 18 اہم عہدے داران کے پاس وی آئی پی گاڑیاں ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ، وفاقی وزراء ساجد طوری، سردار ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا تنویر حسین، اسرار ترین، آغا حسن، احسن اقبال، عبدالقادر پٹیل، خواجہ آصف کے پاس وی آئی پی گاڑیاں موجود ہیں۔تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، عبدالواسع، قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کے پاس وی آئی پی گاڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…