کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ،جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1817 ڈالر سے کم ہو کر 1808 ڈالرپر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 70ہزار 900 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 46ہزار 519 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے مزید اضافے سے 1990 روپے ہو گئی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں یہ سونے اور چاندی کی بلند ترین قیمت ہے۔