بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث فیصل آباد میں اب تک 30 سے 35 ہزار پاور لومز مکمل بند

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث فیصل آباد میں اب تک 30 سے 35 ہزار پاور لومز مکمل بند ہوچکی ہیں پاور لومز انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 44 روپے کردی گئی ہے۔ رواں سال 15 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس سلسلہ میںسابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن،سابق صدر

ایف سی سی آئی چوہدری محمد نوازکا کہنا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر تین سے چار لاکھ پاور لومز ہیں جن میں سے ڈھائی لاکھ صرف فیصل آباد میں ہیں۔اب تک 30 سے 35 ہزار پاور لومز مکمل بند ہوچکی ہیں اور جو چل رہی ہیں وہ بھی نقصان میں چلا رہے ہیں کہ شاید حالات بہتر ہوجائیں۔ مزدور بے روزگار ہورہے ہیں،بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاور لومز انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔پیداواری لاگت میں 40 اضافہ ہوا ہے جسے ہزاروں پاور لومز بند ہونے سے کاروبار ٹھپ جبکہ مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں ابھی جزوی طور پر پاور لومز انڈسٹری بند ہو رہی ہے حالات ایسے ہی رہے تو مکمل بند ہوسکتی ہے۔ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مشینیں نہیں چل پارہیں دوسری جانب بجلی کی قیمت فی یونٹ 44 روپے کردی گئی ہے۔ رواں سال 15 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کپڑے کی پیداواری لاگت 49 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاور لومز کی جزوی بندش سے 40 فیصد پیداوار بھی کم ہوگئی ہے کیوں کہ ہم لاگت زیادہ ہونے کے باعث آرڈرز پورے نہیں کر پا رہے۔ ہمارے اخراجات اور لیبر کو مزدوری پوری نہیں مل رہی دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے جو آرڈر ملتے بھی ہیں وہ بروقت تیار نہیں ہو رہے۔ ٹیکس بھی بڑھا دیے گئے ہیں ان حالات میں اس انڈسٹری کو چلانا مشکل ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…