پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن سے گلے شکوے دور حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)جے یو آئی کے سابق ترجمان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے۔نومبر2020میں جمعیت علمائے اسلام کے معطل ہونے والے ترجمان حافط حسین احمد ایک بار پھر جے یو آئی ف کا حصہ بن گئے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنمائوں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔نومبر 2020میں اس وقت کے ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر انہیں انہیں پارٹی ترجمانی سے معطل کردیا گیا تھا۔حافظ حسین احمد سمیت دیگر 4رہنمائوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا تاہم دسمبر2020میں ان چاروں رہنمائوں کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…