منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،شعیب ملک

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کھلاڑی کی عمر کو جواز بنا کر اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، میں اپنی بات نہیں کر رہا لیکن اگر کسی نے اپنے ملک کیلیے

طویل عرصے خدمات انجام دی ہوں، اسے بہت تجربہ ہو تو استفادہ کرنا چاہئے، اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے، جب میں ٹیم میں آیا تو کئی لیجنڈز ساتھ موجود تھے، میں نے دنیا کے عظیم کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے بہت کچھ سیکھا، ان کی محنت دیکھی کہ وہ کس طرح اپنی کارکردگی کا معیار برقرار رکھتے ہیں، کیسی فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں، اسکلز کو بہتر بنانے کیلیے کس طرح پریکٹس کرتے ہیں،اس سے بہت ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن ہمارے کلچر میں عدم تحفظ بہت زیادہ ہے، یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی آ کر آپ کی جگہ چھین لے گا، اپنی صلاحیت پر یقین ہونا چاہیے، مجھے ہمیشہ بڑے کھلاڑیوں نے خود پر یقین رکھنے کا ہی سبق سکھایا، اس سے آپ کو کبھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور ابھی ریٹائر ہونے کا بالکل بھی نہیں سوچ رہا، جب کبھی ایسا کوئی فیصلہ کیا تو سب کو پتا چل جائے گا، میرا فوکس صرف کھیل پر ہی ہے البتہ اہل خانہ کی مشاورت سے ملک سے دور ہونے والی لیگز میں شرکت کم کر دی، سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسی لیگز میں حصہ لے رہا ہوں، پہلے میں ہر لیگ میں کھیل رہا تھااب ایسا نہیں ہے، اس سے مجھے فارغ وقت بھی مل جاتا ہے البتہ اس وجہ سے میں نے پریکٹس یا فزیکل ٹریننگ بالکل بھی کم نہیں کی سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، جب تک میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں کھیلتا رہوں گا، جب کبھی ایسا لگا کہ بوجھ بنتا جا رہا ہوں تو خوشی سے کھیل کو الوداع کہہ دوں گا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیگز سمیت ہر طرز پر لاگو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…