جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارکان پارلیمنٹ صوابدیدی فنڈز 16 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے تحت پارلیمنٹیرینز کے ذریعے فنڈز کے صوابدیدی استعمال پر عملدرآمد کے لئے 16 ارب روپے کی دو مختلف سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔ ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کے نام پر پارلیمنٹیرینز کیلئے یہ یہ واحد صوابدیدی فنڈز اب 82ارب روپے ہے۔

پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت دیگر تمام ترقیاتی اسکیموں میں کٹوتی کا سامنا تھا لیکن سیاسی مقاصد کی وجہ سے ایس ڈی جیز کی فنڈنگ کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ ہر رکن پارلیمنٹ کو 500 ملین روپے کی اسکیمیں ملنی چاہیں۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اکانومسٹ گروپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار جو گزشتہ چھ روز سے قلم بند ہڑتال پر ہیں نے تبصرہ کیا کہ اگر حکومت اکانومسٹ گروپ کے 600 افسران، وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کرے تو اس کی کل لاگت تقریبا 500 ملین روپے ہوگی۔ ایس ڈی جی پروگرام کے نام پر صرف ایک رکن پارلیمنٹ کو پچاس کروڑ ملے گی۔ تمام افسران کے لئے ایگزیکٹو الاؤنس کی کل لاگت کا تخمینہ پورے مالی سال کے لئے 1.2 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) حاصل کرنے کے لیے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے حق میں 8.1 ارب روپے، بلوچستان کے لیے 10 کروڑ روپے، پنجاب کے لیے 6 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ روپے اور خیبر پختونخوا کے لیے 1.1 ارب روپے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام کے تحت جمع کرائے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اقتصادی امور کی وزارت نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشی ایٹو (ڈی ایس ایس آئی) کا خلاصہ پیش کیا۔ اس قرض ریلیف کا اعلان اپریل 2020 میں آئی ڈی اے کے اہل ممالک کے لئے کوویڈ 19 کے سماجی و اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس اقدام کے تحت قرضوں میں ریلیف اور سود کی ادائیگی کو معطل کیا گیا تھا۔ جی 20 وزرائے خزانہ نے قرضوں میں ریلیف میں مزید چھ ماہ (جولائی تا دسمبر 2021) کی توسیع کردی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اقتصادی امور کو جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے ساتھ 26.150 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی معطلی کے لیے قرضوں کی ری شیڈولنگ معاہدے پر دستخط کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے یکم دسمبر 2022 کو کھولے گئے تیسرے بین الاقوامی یوریا ٹینڈر کے اجراء کی سمری پیش کی۔ ای سی سی نے غور و خوض کے بعد میسرز سوئس سنگاپور اوورسیز پی ٹی ای لمیٹڈ کی جانب سے سی ایف آر بلک کی بنیاد پر 33 ہزار میٹرک ٹن یوریا کے لیے سب سے کم بولی 551 ڈالر فی میٹرک ٹن کی منظوری دی۔

ای سی سی نے مختلف ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس/سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی۔ ان میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے یوکرین سے پاکستانیوں کے انخلا پر وزارت خارجہ کے حق میں 349.383 ملین روپے خرچ ہوئے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لئے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے حق میں 8109.772 ملین روپے۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حق میں 8,000 ملین روپے شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…