اسلام آباد (آن لائن) ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا،ایف آئی اے ٹیم نے دبئی پولیس سے معلومات مانگ لیں،فوکل پرسن بھی نامزد کرنے کی درخواست کردی گئی ۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ
ارشد شریف کہاں ٹھہرا، گھر اور گردونواح کی تفصیل و فوٹیج دی جائے۔ارشد شریف کو جاری ویزا اور ٹریول دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے جائیں۔دبئی میں ارشد شریف کی نقل حرکت، کون اور کس سے ملاقات کی، سب بتایا جائے، خط میں پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے کیا ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کیا وجوہات تھیں۔بتایا جائے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کن افراد نے 10 سے 20 اکتوبر 2022 کے دوران ارشد شریف سے ملاقات کی۔ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے۔کیا یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف سے ملاقات کی؟۔کیا یو اے ای حکومت کے کسی عہدیدار نے ارشد کو ملک چھوڑنے کا کہا؟۔