منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ‘ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ،اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں توایک سال میںدو انتخابات کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی ہے، گوٹی پھنس گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رسید نے کہا کہ 77وزرء اخزانے پر بوجھ ہیں،8مہینے سے فاقہ کشی ،مہنگائی اوراب آئی ایم ایف کا جواب ہے ،جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیوائیر کی چھٹیاں منارہے ہیں ،الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور جی کاجاناٹھہرگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چار ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسواکردیا،چھڑی بدل گئی ،30جنوری تک انتخابات کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف تھا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کرا دیں گے اب کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور وقت پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ اب ملکی معیشت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ اب یا کبھی نہیں کاوقت آگیا ہے،آر یا پار ہوگا۔عمران خان 30جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے لیگا، پی ڈی ایم کے لیے گیٹ نمبر4بند ہو گیا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…