لاہور (آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور میچ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے