وزیراعظم کا اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار
اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اعظم نذیر تارڑ کا بطورِ وفاقی وزیر قانون استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
منگل کے روز شہباز شریف کا پیغام لیکر وفاقی وزراء کے وفد نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ وفاقی وزراء کے وفد نے اعظم نذیر تاڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں جس پر اعظم نذیر تارڑ نے بار میں
اپنے گروپ کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیکر کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اعظم نذیر تارڑ نے بطورِ وفاقی وزیر قانون عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا
جس کے بعد سابق سپیکر ایاز صادق کو عارضی طور پر وفاقی وزیر قانون کا عہدہ دیا تھا