تہران(آئی این پی)مہسا امینی کے پولیس حراست میں قتل کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں ایران نے 300ہلاکتیں تسلیم کر لی ہیں،عرب میڈیا رپورٹسکے مطابق ایک ایرانی جنرل نے اعتراف کیا کہ ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہونے والی بدامنی میں 300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،یہ گزشتہ 2ماہ میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں پہلا سرکاری بیان ہے،فوجی انقلابی گارڈ کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ 300سے زائد افراد مارے گئے ہیں، جن میں شہید بھی شامل ہیں، ان کا اشارہ سیکیورٹی فورسز کے طرف تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں مظاہروں کی میڈیا کوریج پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔