اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہترین وقت کا انتخاب کیا انکے ہاتھ میں بہت بڑا ترپ کارڈ ہے اگر وہ دونوں اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو الیکشن پانچ سال کیلئے ہونگے ۔ نائنٹی ٹوکےپروگرام م یں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج زیادہ دیر نہیں لگایا جا سکتا ، ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ جنرل الیکشن کرائے جائیں ۔ اوریا مقبول جان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ووٹر بار بار عمران خان کو منتخب کر دیتا ہے اس حکومت کو آٹھ ماہ ہو گئے ہیں شہباز شریف صوبائی حکومت میں تو ٹھیک تھے لیکن ان کا سارا امیج وفاق میں آکر ٹوٹ گیا ، 4ماہ پہلے جو ہارنا ہے تو پہلے ہار جائیں ملک ٹھیک ٹھاک ہو جائے گا ۔