اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،شوہر کو قتل کرکے لاش کے 10 ٹکڑے کرنیوالی بیوی بیٹے سمیت گرفتار

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں پولیس نے گھر کے سربراہ کو قتل کرکےٹکڑے کرنےکے الزام میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے خاتون پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کے

10 ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔بھارتی پولیس کےمطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔پولیس کے مطابق 5 جون کو علاقے میں گندی بدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے ۔بعد ازاں نے پولیس نے رہائشی حضرات سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضا کی شناخت کرلی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے 8 سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم بیگ سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔پولیس نے دونوں مجرمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گیاہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…