لاہور (آن لائن) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نا اہلی کی وجہ سے میٹرک سائنس کے طلباء و طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس کے باوجود کے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کو 4 ماہ باقی رہ گئے ہیں لیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میٹرک سائنس کے طلباء و طالبات کو تاحال پریکٹیکل سے متعلق کاپیاں فراہم نہیں کرسکی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے زمے ایک لاکھ 35 ہزار پریکٹیکل کاپیوں کی فراہمی ہے جن کا تعلق فزیکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس سے ہے جو تاحال فراہم نہیں کی گئیں ۔ جس کے باعث میٹرک کے طلباء و طالبات کے سائنس مضامین میں امتحان پاس کرنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔