بہاولنگر(این این آئی)خدا کی زمین خدا کے بندوں پر تنگ کر دی گئی، بہاولنگرکے نواحی گاؤں منڈی پورہ میں با اثر افراد نے 40 سالہ پرانی شاہراہ عام گلی پر قبضہ کرلیا جس سے گاؤں کے 15سے زائد گھرانوں کے افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
با اثر افراد نے گلی کو دونوں اطراف کو خاردار جھاڑیوں سے بند کرکے سبزیاں کاشت کر دی۔ اہل دیہہ کا احتجاج ، گلی کو کھولنے کا مطالبہ۔ رہائشیوں کی انتطامیہ کے خلاف نعرہ بازی،بہاولنگر کے نواحی گاؤں منڈی پورہ کے رہائشیوں کے محکمہ مال اور مقامی انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا منڈی پورہ میں بااثر افراد نے 40سالہ پرانی گزر گاہ پر قبضہ جما لیا بااثر افراد نے گلی کو دونوں طرف خار دار جھاڑیوں کی مدد سے بند کرتے ہو گلی میں سبزیاں کاشت کردی۔ جس کے 15سے زائد گھروں کا راستہ بند ہو لوگ اپنے جانوروں کو چرانے کے لیے باہر تک نہیں لیکر جاسکتے جس سے جانور بھی بھوے اور پیاسے ہیں جبکہ لوگ خود گھروں میں محور ہو چکے ہیں۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے حکومت ہم پر رحم کرے ہمارا راستہ فوری کھولا جائے، اہل دیہہ کا کہنا تھا محکمہ مال اور مقامی انتظامیہ کو متعدد بار درخواستیں دی مگر شنوائی نہ ہو سکی۔ منڈی پورہ کے رہائشیوں نے حکومت کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلی کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔