اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کسی نے زہر دیدیا تھا، تکلیف کے باعث باتھ روم میں جاکر روتا تھا،عمران نذیر کا انکشاف

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز عمران نذیر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں زہر دیا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے شدید تکلیف برداشت کی۔ٹی وی پروگرام میں عمران نذیر نے زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

انہیں مرکری پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے، سابق کرکٹر نے کہا کہ کسی کے جسم کے ایک جوڑ میں بھی تکلیف ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے، میرا وہ وقت جیسا گزرا، میں جانتا ہوں یا میرا رب ۔انہوں نے بتایا کہ اس زہر نے میرے 10 جوڑوں پر اثر ڈالا، ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں پاتا تھا، صبح کے وقت منہ بھی نہیں دھویا جاتا تھا، میں نے کسی کے سامنے آنسو نہیں بہائے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میں صرف باتھ روم میں جاکر روتا تھا اور کہتا تھا یا اللہ اب اور کتنی سزا ہے میری تاہم پھر بھی میں نے بہت بہادری سے یہ وقت گزارا، الحمداللہ۔عمران نذیر نے اس مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے رہنے کو سراہا، انہوں نے کہا ‘مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے، وہی ساتھ دیتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…