پشاور (این این آئی)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں ،صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ انہوںنے کہاکہ جیسے ہی حکم ملا ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں۔