پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کانفرنس کیلئے تاجکستان جانے سے روک دیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان

میں رکن قومی اسمبلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے ب کہ ان کا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا تھا۔بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے واقعہ کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 17 اکتوبر کو انہیں 60 روز کے دوران بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی اور انہیں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے 10ویں ہرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔کانفرنس کا اہتمام افغان انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کیا ہے جبکہ رواں سال کانفرنس کا موضوع جامع سیاسی نظام: آگے بڑھنے کا راستہ ہے، کانفرنس کا مقصد افغانستان سے متعلق قریب ترین متنوع نظریات اور واضح آرا کو سامنے لانا ہے۔بیرون ملک جانے سے روکنے کے ذمہ دار شخص کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر غیر جانبدار حوالدار نے ثابت کیا کہ اس کے پاس وفاقی حکومت سے زیادہ اختیارات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…