ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پورا ہندوستان ہی خواتین کے لیے محفوظ نہیں، ادا کارہ شہناز بول پڑیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔بالی وڈ اداکارہ شہناز ٹریڑری والا نے حال ہی میں دہلی میں ایک ٹیکسی میں ہونے والے مبینہ ریپ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے نام ایک کھلا خط لکھا تھا۔اس خط پر سوشل میڈیا میں بہت بحث ہوئی اور یہ خاصا وائرل ہوا۔شہناز نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آخر انھوں نے یہ خط کیوں لکھا؟۔شہناز کہتی ہیں: ’یہ ہندوستان کے سب سے زیادہ بااثر مرد ہیں۔ نریندر مودی وزیر اعظم ہیں۔ وہ ریپ جیسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔ انیل امبانی بہت امیر ہیں اور بزنس لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔‘شہناز نے کہا: ’سلمان بھائی، عامر بھائی اور شاہ رخ بھائی اس ملک کے مرد طبقے میں بڑے مقبول ہیں۔ تمام طرح کے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔ جن میں وہ مبینہ لوگ بھی شامل ہیں جن پر ریپ کا الزام ہے۔‘
شہناز کا کہنا ہے کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان سس ملک کے مرد طبقے میں بہت مقبول ہیں
وہ کہتی ہیں کہ ’سلمان بھائی بولیں گے تو وہ مبینہ ریپسٹ بھی ان کی بات ضرور سنیں گے، سمجھیں گے اور شاید ایسی حرکتوں سے توبہ کریں گے۔‘شہناز کی فلم ’میں اور مسٹر رائٹ‘، 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔
ان کا یہ خط، فلم ریلیز سے چند روز پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس کے بعد بعض لوگوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ خود کو اور اپنی فلم کو زیر بحث لانے کے لیے شہناز نے یہ طریقہ اختیار کیا۔
شہناز کا کہنا ہے کہ پورا ہندوستان ہی خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے
شہناز نے کہا: ’جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں ایک چھوٹی سی ننھی منی رومانٹک فلم کے پروموشن کے لیے میں یہ تدبیر لگاؤں گی تو مجھے ان کی عقل پر رحم آتا ہے۔ لیکن ایسے لوگ بہت کم ہیں۔‘
انھوں نے کہا: ’سچ یہ ہے کہ میرے خط کے بعد کئی لڑکیوں اور خواتین نے اپنی مشکلات مجھے بتاء?ں اور میرے اس قدم کو سراہا۔‘
کیا بالی وڈ بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے؟ اس سوال کے جواب میں شہناز نے کہا: ’پورا ہندوستان ہی خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…