منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اس حالت میں بھی آپ کیلئے پنڈی آرہا ہوں، آپکو ہر صورت پہنچنا ہے ،عمران خان کا پیغام جاری

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو آج (ہفتہ ) 26 نومبر کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو پیغام دیں ہم حقیقی طور پر آزاد ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں دوبارہ شرکت کیلئے تیار ہیں اور انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ اس حالت میں بھی آپ کے لیے پنڈی آرہا ہوں، آپ کومیرے لیے پنڈی پہنچنا ہے ، چاہتاہوں سب پاکستانی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج (ہفتہ ) راولپنڈی میں ایک بجے سب شرکت کریں۔ حقیقی آزادی قوم کو اس وقت ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں جس سے قوم حقیقی آزاد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب قوم حقیقی آزاد ہوتی ہے توخوشحال ہوتی ہے اور ملک ترقی کرتا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں پوری قوم شرکت کرے اور دنیا کو پیغام دے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دیں ہم حقیقی طور پر آزاد ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔بعد ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا قاتلانہ حملے میں بچنا مشکل تھا مگر محفوظ رہا جس پر اللہ کا شکر ادا کیا ،26سال پہلے سیاست میں آیا جب سے میر جان خطرے میں ہے ، میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے حملے کے بعد مجھے ٹی وی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا ، وہ سمجھیں کہ میں ٹھیک ہوں ، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے گولیاں لگی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…