منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی جلسہ اور دھرنا کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سے متعلق وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اوروفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اجلاس میں شریک تھے

جبکہ کے پی کے آئی جی پولیس معظم جاہ اور چیف سیکرٹری نے آن لائن شرکت کی ،پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور قائم مقام آئی جی ،آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے/دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شرکاء نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس کے شرکاء نے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پرچڑھائی کے غیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں، چیف سیکرٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…