منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بیٹی کی شادی کیلئے خرچ اٹھانا والد کی ذمہ داری قرار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ بیٹی کی شادی کے لیے خرچ اٹھانا والد کی ذمہ داری ہے اور ماں پر شادی کا خرچ ڈالنا قانون کے اصولوں کے خلاف ہے۔ریاض نامی شہری نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کے خلاف درخواست دائر کی تھی

جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کے خلاف لڑکی کے والد کی اپیل خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شہری ریاض کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ریمارکس دیئے کہ بیٹی کی شادی تک والد اس کا سرپرست ہوتا ہے، بیٹی کی شادی سرپرست کے لیے نہ صرف جذباتی بلکہ اس کی جیب پر بھی بھاری ہوتی ہے۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ بیٹی کی شادی کا خرچ ماں پر کیسے منتقل ہوسکتا ہے، بیٹی کو پیسے دینے کے بجائے ریاض کا عدالت سے رجوع کرنا اس کی سنگدلی ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ریاض اپنی دوسری بیوی کی 5 بیٹیوں کے تمام اخراجات اٹھا رہا ہے، باپ کا اس بیٹی کو پیسے دینے سے انکار لڑکیوں میں تفریق کے مترادف ہے۔عدالت نے کہا کہ شہری ریاض اس بیٹی کو سابقہ اہلیہ کے ساتھ رہنے کی سزا دے رہا ہے۔ماں اور بیٹی نے شادی کے لیے 3 لاکھ کا دعویٰ کیا لیکن فیملی کورٹ نے ڈیڑھ لاکھ دینے کا حکم دیا جس کے بعد ریاض کی اپیل پر سیشن عدالت نے رقم کم کر کے ایک لاکھ کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…