کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیج اور ٹی وی کے معروف فن کار اسماعیل تارا انتقال کر گئے، وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ تین دن سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، معروف فنکار کے گردے فیل ہو گئے تھے اور آج صبح ہی وینٹی لیٹر پر منتقل کئے گئے تھے، ڈرامے ففٹی ففٹی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔