لاہور (آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب نے یکساں قومی نصاب پروگرام کے تحت دوسرے مرحلے میں چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس تک مڈل کی تمام کتابیں انگریزی میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ان کلاسوں میں اسلامیات اور اردو کی کتابوں کے علاوہ باقی تمام کتابیں انگریزی میں شائع کی جائیں گی جبکہ 31 مارچ 2023ء تک یکساں قومی نصاب سے ملحقہ کتابیں مارکیٹ میں موجود ہونگی۔ جماعت نہم اور دہم کے نصاب کو اگلے سال 2024ء میں انگریزی زبان میں منتقل کیا جائے گا۔ دوسری طرف محکمہ تعلیم پنجاب کے اس فیصلے پر مختلف اساتذہ تنظیموں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے تحت کتابوں کی انگریزی زبان میں اشاعت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔