لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دور حکومت میں اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی ایس پروگرام میں 8 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے اقوام متحدہ کے پروگرام ایس ڈی جی ایس کے خصوصی آڈٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مد میں وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جو شیئر دیا تھا اس سے پنجاب حکومت ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی محض 67 کروڑ روپے غیرضروری سکیموں پر خرچ کر دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے فنڈز استعمال کرنے کے لئے غیرضروری سکیموں کا انتخاب کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔