منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ ہائیکورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ جسٹس فیصل زمان نے ریمارکس دیے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، سپریم کورٹ کا فل کورٹ آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے کیس سن سکتا ہے۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت، سنٹرل سیکرٹری لا اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری کا روایتی طریقہ کار غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے، وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے، لاہور ہائیکورٹ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…