پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

3بھارتی کھلاڑی جلد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لیں گے سابق انگلش کرکٹرنے پیشگوئی کردی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارتی کرکٹر روہت شرما، ایشون اور کارتک جلد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسرنے کہا کہ بھارت جس طرح سے

سیمی فائنل ہارا اس سے سب کو مایوسی ہوئی ہے، بھارت کی ہار کے بعد ٹیم میں جلد ہی کچھ ریٹائرمنٹس دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے دیکھا جائے تو بھارت نے سیمی فائنل میں کوئی لڑائی نہیں لڑی، یہ ایک مکمل یک طرفہ میچ تھا، بٹلر اور ہیلز کے سامنے بھارتی بولنگ لائن بالکل بے بس تھی جب کہ 168 کوئی چھوٹا اسکور نہیں لیکن آپ سیمی فائنل کھیل رہے ہیں آپ کو لڑائی کی ضرورت ہوتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اس سب کے بعد روہت شرما، دنیش کارتک اور ایشون وہ نام ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جلد خیرباد کہہ سکتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں سے ضرور بات کرے گی اور ان کے مستقبل کے بارے میں جانے گی، یہی وقت ہے یہ کھلاڑی نئے آنے والوں کے لیے راہیں ہموار کریں۔مونٹی پنیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی شاندار فارم میں ہیں اور وہ تمام بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ فٹ ہیں، ویرات کی سپر فٹنس نے بتایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے اس لیے آپ ویرات کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دیکھ سکتے ہیں مگر میں روہت شرما، کارتک اور ایشون کو اس ٹورنامنٹ میں نہیں دیکھ رہا، میرے نزدیک ان کھلاڑیوں کو اب ٹیسٹ اور ون ڈے پر توجہ دینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…