اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون ٹیچر کی 12 سالہ بچے سے متعدد بار زیادتی زیادتی ، ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جناح پارک رحیم یار خان کے رہائشی زوہیب احمد نے تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان میں مقدمہ درج کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیڈی ٹیچر کی جانب سے متعدد بار میرے بھائی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی گئی جبکہ اس کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا جاتا رہا ،خاتون اسکول ٹیچر کے خلاف 12 سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔