ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ملکی تاریخ کے پہلے زیر زمین ٹرانسپورٹ منصوبے کی تیاریاں، بلیو لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈپراجیکٹ شروع کرنے

کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تعاون پر اصولی اتفاق کیاگیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں قصور سے بہاولنگر تک ستلج کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کے خواہاں ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا ایک اہم پارٹنر ہے۔میں نے اپنے سابق دور میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذ رکردیا اور میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے منصوبے بنائے۔لاہو رکو انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی پہلے بھی ضرورت تھی او راب زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ منصوبہ لاہور کیلئے ایک سنگ میل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تھل کینال پراجیکٹ مکمل کرنے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب حکومت اس پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کو سراہتی ہے۔

ہماری حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی وآبادی کاری کے لئے 12ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ قصورسے بہاولنگر تک کوریڈور کی تعمیر کے منصوبے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کاخیر مقدم کریں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہاکہ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ترجیحات درست ہیں – ہم پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں –

پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم،یونٹ ہیڈ پراجیکٹ ایڈمنسٹریشن دانش آر شیوا کوٹی، سینئر پراجیکٹ آفیسر واٹر ریسورسزاسد علی ظفر، سینئرپراجیکٹ آفیسرز سید عمر علی شاہ اور سلمان معید میاں وفد میں شامل تھے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات سلمان غنی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان،سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، صنعت، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات، آبپاشی، زراعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…