ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم عمران خان کو آپ نے ہٹوایا؟ ڈونلڈ لو کا پہلی بار حیران کن ردعمل آ گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ، این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ لو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں مقامی الیکشن اور سیاسی حقوق بحال کرنے چاہیے، کشمیر میں یقینی بنایا جانا چاہیے کہ میڈیا اپنا کام جاری رکھ سکے، امن کے لیے یہ سب ضروری ہے، امید ہے آئندہ برسوں میں کشمیرمیں یہ امن یقینی بنایا جاسکے گا۔ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اعلی سطح پر بات چیت کی ہے۔پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق سوال پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایف 16 طیاروں کا یہ منصوبہ فوجی امداد نہیں، فوجی ساز و سامان کی فروخت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کسی ملک کو فوجی سامان فروخت کرتا ہے تو وہ اس کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سابق وزیراعظم عمران خان کو آپ نے ہٹوایا، جس پر ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اور واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے بارے میں کوئی سوال نہیں لیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…