بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میجر (ر) خرم حمید نے انیل مسرت کو زمین کیسے خرید کر دی؟بالآخرپتہ چل گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جولائی 2019 میں میانوالی میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انیل مسرت کی مالی معاونت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ بی بی سی اردو کے مطابق میانوالی کے علاقہ موسیٰ خیل میں انیل مسرت کے مالی تعاون سے

ہسپتال کے لیے چار سو کنال جگہ خریدی گئی۔مشتاق نیازی جو کہ مقامی زمین دار ہیں اور اُن کی زمین اس چار سو کنال زمین کے ساتھ بھی ہے، کا کہنا تھا یہ زمین انیل مسرت نے خریدی اور زمین کی خریداری میں میجر(ر) خرم حمید کا بنیادی کردار تھا۔زمین کے مالکان میں سے عمران یوسف ایڈووکیٹ نے ہمیں بتایا کہ یہ زمین لگ بھگ چار سو کنال کے قریب تھی۔ یہ ہماری وراثتی زمین تھی، جو ہسپتال کے لیے سستے داموں ہم نے فروخت کی، بلکہ ایک لحاظ سے گفٹ کی۔ میجر خرم کا میرے بھائی کے ساتھ تعلق رہا ہے۔اس زمین کی فروخت میں اُن کا کردار تھا۔ ہم نے ہسپتال کے لیے زمین دی مگر ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ اس طرح کی اطلاعات مقامی صحافیوں اور سیاستدانوں نے بھی بتائیں۔اس ضمن میں میجر (ر) خرم حمید کا کہنا تھا کہ یہ زمین میری وجہ سے خریدی گئی۔ یہ اور اس طرح کی دیگر ذمہ داری نبھانے پر مجھے علیمہ خان کا اعتماد حاصل ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…