جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کوطلاق کی خبروں پر شعیب ملک کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )قومی کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بریک نہ لگ سکی۔

شعیب ملک نے بھی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔نجی ٹی وی  سماء سے گفتگو میں قومی پلیئر نے خبروں کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ جوڑی میں مبینہ علیحدگی ہو گئی ہے۔تاہم سٹارز کی جانب سے ابھی کوئی تریدی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے جاری کی۔لیکن صارفین کی توجہ کا مرکز اس وقت ثانیہ مرزا کی ایک پوسٹ بنی ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے سامنے لیٹی ہوئی ہیں اور وہ ان کی ناک پر بوسہ لے رہاہے ، اس پوسٹ پر دیا گیا کیپشن غور طلب ہے جس میں ٹینس سٹار کہتی ہیں کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد گار ہوتا ہے ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…