منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وہ ایک کام جومیری حکومت میں نہ ہو سکا ؟ عمران خان نے افسوس کا اظہار کر دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کر سکا،میری حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی جو غیر آئینی تھا،یقین ہے آئندہ انتخابات میری جماعت جیتے گی۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور صحتیابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ دھمکیاں دیں، موجودہ حکومت مجھے ہٹانا چاہتی تھی۔مجھے سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف سازش کے بارے میں جانتا ہوں، یہ سب 2 ماہ پہلے شروع کیا گیا۔مذہب کی بنیاد پر مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی گئی۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میری جماعت جیتے گی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میری حکومت آئینی طریقے سے نہیں ہٹائی گئی، میری حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، جو غیر آئینی تھا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کر سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف ہمارا لانگ مارچ آئین کے مطابق ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…