منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی، پی ٹی آئی سینیٹرز نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیدیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق مارچ کرنے والے سینیٹرز نے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر

پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلی عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ریاست تین ستونوں پر قائم ہے۔ ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت، جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے۔ اگر آئین پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی۔ آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اس پارلیمان کے سینئر رکن ہیں، ان کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، ان کو کسٹوڈین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں، امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا۔ سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان معاملے پر بھی امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔ مصطفی نواز کھو کھر نے ایک مثال قائم کی، باقی ارکان سے بھی کہتا ہوں اپنا کردار نبھائیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم رہے گی، کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…