جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں مارشل لا لگنے کی بازگشت وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنےآگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے مارشل لا جیسی صورتحال ہو، اعتماد ہے کہ مارشل لا نہیں لگے گا، فوج اپنے آئینی کردار میں واپس جاچکی، ادارہ ماضی سے سبق لے کر اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتا ہے، عمران خان نے فلمی ڈائیلاگ بولا، لانگ مارچ شارٹ مارچ ہوچکا ہے، ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوچکی ہیں، یہ پہنچے تو سہی اسلام آباد، دیکھ لیں گے۔

اس کو خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں،ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے یہ چاہتا ہے، پرسوں اس نے بیان دیا کہ اسٹیلشمنٹ سے رابطے ہیں، جس چیز کو عمران کے رابطے کہا جا رہا ہے وہ ایک شادی پر ملاقات تھی۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ ملک میں مارشل لاء جیسی کوئی صورتحال ہو کیونکہ اس کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں ۔ آج ملک کے سیاسی نظام میں جو کمی ہے وہ مارشل لاء کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی ادارہ اپنی عزت اور وقار کو تحفظ دینا چاہتا ہے تو عمران خان ان کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ آج جتنے بھی ہیں وہ سارے مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔انھوں نے کہاکہ فوج اپنے آئینی کردار میں واپس جاچکی، ادارہ ماضی سے سبق لے کر اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فلمی ڈائیلاگ بولا، لانگ مارچ شارٹ مارچ ہوچکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوچکی ہیں، یہ پہنچے تو سہی اسلام آباد، دیکھ لیں گے۔

اس کو خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ابن الوقت شخص ہے، اس پر اعتبار کرنا غلطی ہوگی، جو اس کے محسن تھے یہ ان کو گالیاں دیتا ہے، اس پر تو گھر والے اعتبار نہیں کریں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے یہ چاہتا ہے، پرسوں اس نے بیان دیا کہ اسٹیلشمنٹ سے رابطے ہیں، جس چیز کو عمران کے رابطے کہا جا رہا ہے وہ ایک شادی پر ملاقات تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…