اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی تو اس میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقتور تھی، مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقتور تھی۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ ہر روز 17 ہزار بچے 18 سال کی عمر کو پہنچ رہے ہیں اور اس میں نوے فیصد عمران خان کے نظریے پر کھڑے ہیں، اسے نہ آپ روک سکتے ہیں اور نہ کوئی ادارہ، اختلاف رائے اپنی جگہ، نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔