دبئی(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باو لر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں انگلش ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے باآسانی شکست دے گی۔دبئی میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کی تشہیر کیلئے موجود سابق فاسٹ باو لر نے کہا کہ رواں سال پانچ اکتوبر سے 30 نومبر تک ہونے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی بالادستی برقرار رہے گی۔اپنے 14 سالہ کیریئر میں 400 سے زائد وکٹیں لینے والے ماضی کے تیز ترین باو ¿لر نے کہا کہ انگلینڈ کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ پاکستانی ٹیم اسپن وکٹیں بنا کر ریورس سوئنگ پر توجہ مرکوز رکھے گی، ایسے میں اسپنرز سیریز میں ایک تباہ کن قوت ثابت ہوں گے۔شعیب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو پاکستان کے اسپن اٹیک کا مقابلہ کرنا ہو گا جو اس وقت ہماری قوت ہے، میں چاہتا ہوں پاکستان یہاں اسپن وکٹیں بنائے اور انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر دے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے ایشز سیریز جیت اور کچھ میچوں میں بھی بہت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی لیکن ان کی کارکردگی میں مستقبل مزاجی نہیں۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باولر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے فاسٹ باو ¿لرز ریورس سوئنگ سے اپنا جادو جگائیں، وکٹ زیادہ مددگار تو نہیں ہو گی لیکن یہاں گیند سوئنگ ہو گی جو بہت اہمیت کا حامل ہو گا، میرے خیال میں یہ ایک اچھی سیریز ہو گی، انگلینڈ کو ایشیائی وکٹوں پر اپنی صلایتیں ثابت کرنی ہیں لیکن دوسری جانب پاکستان کو ایشز کی فاتح ٹیم کو شکست دے کر کچھ حاصل کرنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے رواں سال زمبابوے کے دورہ پاکستان کو پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دو سال میں بڑی ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو جائیں گی۔شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف سیریز پرامن انداز سے گزرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو سال میں بڑی ٹیموں سے اپنی ہی سرزمین پر کھیلنا شروع کر سکتا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر ہم چھوٹی ٹیموں کو بلانا شروع کرتے ہیں تو حالات بہتر ہونے کے بعد بڑی ٹیمیں بھی آئیں گی، پہلے ہمیں چھوٹی ٹیموں سے شروع کرنا ہو گا جس کے بعد آئندہ دو سال میں بڑی ٹیمیں بھی کھیلنے پاکستان آئینگی۔
پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے باآسانی شکست دے گی,شعیب اختر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































