منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بیٹا واقعی نہیں جانتا، آفتاب اقبال کی تنقید پر بابراعظم کے والد کا ردعمل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی نے بھی سینئر صحافی کے بیٹے کے خلاف بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔کپتان کے والد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹے بابر اعظم، معروف صحافی آفتاب اقبال اور اپنی تصویر کا کولاج شیئر کیا۔

اعظم صدیقی نے اس پوسٹ کے نوٹ میںبابراعظم کے لیے آفتاب اقبال، آفتاب اقبال کے لیے بیٹے کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا۔اعظم صدیقی کا نوٹ میں لکھنا ہے کہ سلام پاکستان، کچھ دن پہلے محترم آفتاب اقبال نے شاید بابراعظم کے بارے میں کچھ باتیں کر دی تھیں جس کی انہوں نے وضاحت بھی کر دی ہے اور ممکن ہے کچھ غلط فہمی ہو گئی ہو، میں ان کو ایک اردو کا بہترین استاد مانتا ہوں اور وہ اپنے پروگراموں میں بہت زیادہ اردو کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ عوام سے اور بابر سے پیار کرنے و الوں سے درخواست ہے کہ ان کی عزت اور رائے کا احترام کریں، بابر واقعی ہی ان کو نہیں جانتا پر میں ان کو بڑی دیر سے ان کی اردو کی خدمت کی وجہ سے جانتا ہوں۔اعظم صدیقی کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ آفتاب اقبال بے شک مجھ سے چھوٹے ہیں پر ہمارا ادب کا رشتہ ہے اور وہ مجھے جانتے بھی نہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو اب طول نہ دیا جائے، جزاک اللہ، پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے ایک سپورٹس صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ پر تنقید کی جا رہی ہے کہ بطور ٹیم کے کپتان آپ موزوں نہیں ہیں۔صحافی نے مزید کہا کہ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے آپ پر کڑی تنقید کی ہے، اس سے متعلق آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا تھاکہ مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں، میں نہیں جانتا کہ آفتاب اقبال کون ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…