لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو مبینہ کرپشن کیسز میں کلین چٹ مل گئی ۔
سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی مبینہ کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے اور اینٹی کرپشن نے طاہر خورشید کو مبینہ کروڑوں روپے کرپشن کیسز میں کلین چٹ دیتے ہوئے انکوائری ختم کردی ہے ۔ طاہر خورشید کو اینٹی کرپشن نے کرپشن کیس میں متعدد بار طلب کر چکا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے ۔ اینٹی کرپشن نے پوچھ گچھ کے لیے انہیں 6 جولائی کو طلب کیا لیکن طاہر خورشید پیش نہیں ہوئے تھے۔طاہر خورشید پر سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزامات سمیت افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے بھی پیسے لینے کا الزام تھا ۔ طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے سے لیکر کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔اس کے علاوہ طاہر خورشید پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کیاضافی فنڈزکی منظوری کے لیے بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گرفتار کیا تھا۔