اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اور کب کب یوں ماوں کی گود اجڑی ہیں؟ دنیا بھر میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے کچھ تعلیمی ادارے تاریخ کے آئینے میں

datetime 16  دسمبر‬‮  2014 |

پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گرد اب تک کئی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا چکے ہیں جب سفاک دہشت گردوں نے تعلیم کے چراغ روشن کرنے  اور ہنستے کھیلتے معصوم بچوں کے خون  کی ہولی  کھیل کر سیکڑوں ماؤں کے لخت جگر ان سے  چھین لیے ہیں۔

دسمبر,16 2014: پشاور میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول میں 132 معصوم پھول دہشت گردوں کی حیوانیت اور درندگی کا شکار ہوئے جب کہ   دہشت گرد  صوبہ خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں اکثر اسکولوں کو نشانہ بناکر انہیں تباہ کردیتے ہیں ۔

 اپریل14, 2014: نائجیریا میں شد ت پسند گروپ بوکو حرام نے اسکول کی 276 طالبات کو اغوا کرلیا جس میں سے 219 ابھی بھی لاپتہ ہیں جب کہ بوکوحرام اس کے علاوہ بھی  اسکولوں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

 دسمبر14, 2013: امریکی ریاست کونیکٹی کٹ میں نیوٹاون ایلیمنٹری اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 ٹیچرز اور 20 بچے دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

 جولائی22, 2011: ناروے میں بچوں کا جاری سمر کیمپ دہشت گردی کا نشانہ بنا جس میں استاتذہ اور بچوں سمیت 77 افراد دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بن گئے۔

 اپریل200716: امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے طلبا سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس کے علاوہ مختلف امریکی ریاستوں میں اسکول میں فائرنگ کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں متعدد طلبا ہلاک ہو چکے ہیں۔

 یکم ستمبر2004: روسی شہر بیسلان میں دہشت گردوں نے ایک اسکول پر قبضہ کرکے 1200 لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور 3 دن تک جاری اس محاصرے میں 331 افراد کو ہلاک کردیا گیا جس میں 186 بچوں کی زندگیوں کے چراغ بھی گل کردیئے گئے۔

 جنوری28, 1999: فلپائن کے علاقے کوٹاباٹو سے مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نے 70 اساتذہ  اور 500 طلبا کو اغوا کرلیا جنہیں بعدا زاں رہا کردیا گیا۔

 اپریل20, 1999: کولوراڈو کے علاقے کولمبائن کے ایک اسکول میں فائرنگ سے کئی بچوں سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…