پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

عمران خان کا نیا اعلان ‘ نواز شریف قدم بڑھاؤہم تمہارے ساتھ ہیں‘ اور کیا کیا کہا۔جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 16  دسمبر‬‮  2014

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سکول پر حملہ ہم سب کی ناکامی ہے‘ پورے پاکستان کی ناکامی ہے‘ ہمیں چاہیے کہ دہشتگردی کے خلاف سب مل کر سوچیں‘ عمران خان نے کہا کہ کل میں خود اپنی پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کروں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں نواز شریف ہسپتال میں میری عیادت کرنے آئے تھے تو میں نے ان سے تب ہی کہہ دیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں۔صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں اس معاملے پر مل کر کام کریں‘ ہماری پارٹی بھی اس میں ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے واقعات ہوتے ہیں جن کے بعد پوری قوم اکٹھی ہو جایا کرتی ہے‘ اب وہی وقت ہے کہ ساری قوم ایک ہو جائے۔ انہوں نے شدت پسند عناصر کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر اس قوم سے دشمنی ہے تو دہشت گرد ہمارے مردوں سے لڑیں‘ ہمارے بچوں پر کیوں حملے کرتے ہیں؟ دنیا میں کہیں اس طرح منصوبہ بندی کر کے بچوں کے ساتھ سکول پر حملہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل کنٹینر پر بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھیں گے‘ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ کل ہمارے ساتھ شریک ہوں ان کا کہنا تھا کہ یہ غم کا موقع ہے ایسے وقت میں سیاست نہیں کی جانی چاہیے حکومت سے ساتھ مذاکرات اور اپنا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…