بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مریم صفدر کہتی تھیں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دل خون کے آنسو روتا ہے، بند کمروں میں شہباز شریف کو کہتی رہیں پٹرول کی قیمت بڑھا دیں، چودھری حسین الٰہی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈ ی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الہی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشا اللہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار،

انہوں نے مسلم لیگ راولپنڈی کی تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل و ضلعی صدر راولپنڈی زبیر خان، نائب صدر راولپنڈی چودھری شہباز گوشی، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم، ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز راولپنڈی حاجی ارشد محمود، میڈم رفعت اور راولپنڈی کی تنظیم کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الہی کی سیاست کا نصب العین ہے، جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشا اللہ قائم رہے گا، راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیموں کو مزید فعال بنائیں گے، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔اس موقع پر ق لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک، صوبے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی جب بھی صوبے میں ڈیلیور کرنے کا سوچتے ہیں تومرکز سے رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں،

امپورٹڈ حکومت کو عوام کے درد کی کوئی پروا نہیں، مریم صفدر کہتی تھیں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دل خون کے آنسو روتا ہے، بند کمروں میں شہباز شریف کو کہتی رہیں پٹرول کی قیمت بڑھا دیں، اب مریم صفدر کا عوام کیلئے درد کہاں گیا؟۔ حسین الٰہی نے کہا کہ اتنے زیادہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ لوگ اقتدار میں ہوں تو مزے لوٹتے ہیں اور اقتدار میں نہ ہوں تو لندن بھاگ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی والے ایسے شخص کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں جسے یہ نہیں پتہ انڈے درجن میں بکتے ہیں یا کلو میں بکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے جو پچھلے تیس سالوں سے ملک اور عوام کو لوٹ رہے ہیں، ان کے کاروبار اور اولاد سب بیرون ملک ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ ان کے ذاتی سرمایہ میں اضافہ ہو جاتا ہے، جب عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیں تو ہم نے متحد ہو کر باہر نکلنا ہے، وقت آ گیا ہے عوام اپنے ملک اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ق لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئے، راولپنڈی کی تنظیم ہمارے پیچھے دیوار بن کر کھڑی ہے، انشا اللہ ہم بھی اپنے مخلص کارکنوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…