اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

علی امین کی کار سرکار میں مداخلت ،وی سی گومل یونیورسٹی نے جوابی قدم اٹھا لیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان( آن لائن ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق وفاقی وزیرعلی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے ایف آئی اے پشاور کو خط لکھ دیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مجھے دھمکیاں دیں، مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دیئے۔شیخ الجامعہ نے کہا کہ جھوٹی الزام تراشی اور میرے خلاف عوام کو اکسانے، طلبہ کو اشتعال دلانے اور ہتک آمیز زبان استعمال کرکے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں علی امین کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔علی امین نے وی سی گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو سنگین دھمکیاں دی ہیں، جس کی آڈیو ثبوت بھی منظر عام پر آگئے۔علی امین نے ڈاکٹر افتخار احمد کو کہا کہ فوری مستعفی ہوں ورنہ میں طلباء کے ساتھ آگیا تو مسئلہ بنا دونگا، میں کسی سے نہیں ڈرتا نہ گورنرسے اور نہ ہی وزیراعظم سے۔ وائس چانسلر نے گورنر خیبرپختونخوا اور چانسلر گومل یونیورسٹی کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا اور خط کی کاپی وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ایچ ای سی کو بھی ارسال کردی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…