جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششیں تیز خواجہ آصف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام آئے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بالکل، ہمارے پاس پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے اور ہم اس

وقت اس پر عمل کریں گے جب ممکن سمجھیں گے۔جب وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا اس سیاسی تبدیلی سے ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس پر سیاسی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس تبدیلی سے غیر یقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔ یاد رہے کہ 7 ستمبر کو چشتیاں میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ نواز شریف کو واپس لایا جائے اور الزام عائد کیا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کی جانب سے ان کے وزرا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔رواں برس نومبر میں پاک فوج کے نئے آرمی چیف کے تقرر پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم شہباز شریف کا استحقاق ہے اور اس معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اداروں سے مشاورت کی جائے گی اور نئے آرمی چیف کے لیے سفارش کردہ افسران کے نام بھی بھجوائے جائیں گے تاہم، اس معاملے پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں مائنس ون فارمولے کے حامی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لیے حکومت مائنس ون فارمولا لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ حکومت یا سیاستدانوں کا کام نہیں کہ وہ اس طرح کے حربے استعمال کریں اور وہ ذاتی طور پر اس عمل کی تجویز نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) گزشتہ کچھ ماہ سے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے اور جماعت اب کامیابی کے ساتھ واپس آئے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی واپسی پر ابھی تک بات نہیں ہوئی مگر وہ واپس آئیں گے اور ان کی واپسی ملک کے سیاسی حالات کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لاپتا افراد کی طرح ان کے دیگر مسائل پر غور کرنے اور ان پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے مگر میرا کہنا ہے کہ علی وزیر کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…