ہرارے (آن لائن) زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نڑاد کرکٹر سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی۔آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں۔سکندر رضا نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ کر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔