منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میں شدید گرمی درجہ حرارت، 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

datetime 10  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )کراچی کا درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری

سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے اور گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہو رہی ہے۔شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے چار روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی پر الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گاجس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل میں بارش کا امکان ہے۔مری اٹک ،چکوال ،سیالکوٹ،نارووال، گجرات ،میانوالی،خوشاب،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے اے کے مطابق13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،14 ستمبر تک وقفے وقفے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں،ضروری مشینری/ ڈی واٹرنگ سیٹ اور عملہ نکاسی آب کے لیے ہمہ وقت تیار رہے، کسی بھی مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…