جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ڈیفالٹ میں جائینگے اگر۔۔۔شبر زیدی نے خبردار کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سے آگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔ایک انٹر ویو میں

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ہم اس وقت واشنگٹن کے غلام ہیں کیونکہ ہم قرضے واپس نہیں کرسکتے، کوئی اگریہ کہتا ہے کہ ہم غلام نہیں تو وہ معیشت کے بارے میں نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سے باتیں منوالے ،حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بغیرہم آگے نہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہے گاحکومت کو ماننا پڑے گا۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کی ستائش کرنے کی بجائے انہیں شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ،بعض ادارے حکومت کی گائیڈ لائن سے ہٹ کر پالیسیاں بناتے ہیں جو معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کاروباری حالات جتنے بھی خراب ہوں لیکن تاجر باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجو د تاجروں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں اور نہ انہیں کوئی سہولیات میسر ہیں، اس کے برعکس دوسرے ممالک میں ادارے ٹیکس دینے والے تاجروں سے خود رابطے کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی طبقہ اکنامک مینجمنٹ کی آڑ میں منی بجٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…