منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زعیم قادری نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دیدیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے اور اس کے سربراہ عمران خان ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک پْرامن شہر ہے، لاہور کے شہری تحریک انصاف کی ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے، عمران خان میں احساس جرم کی ذرا سی بھی رمق ہوتی تو وہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جاتا۔ عمران خان زبردستی دکانیں بند کراکے معاشی تشدد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نیشہر کے 18 مقامات کی نشاندہی کی لیکن تحریک انصاف کے کارکن 40 مقامات پر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ احتجاج کے دوران کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کی جائے گی۔ حکومت یہ سمجھی کہ شائد پہلی مرتبہ تحریک انصاف سچی بات کررہی ہے لیکن ایک مرتبہ پھر لاہور کے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے دھوکا کھانے پر حکومت عوام سے معذرت خواہ ہے۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرامن جماعت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور ہم سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی طرح رویہ اختیار کرے گی لیکن انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے، عمران خان اس دہشتگرد تنظیم کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جلاؤ گھیراؤ اور سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے، ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد کی مدد سے تمام دہشت گردوں اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مال روڈ پر احتجاج اور سپریم کورٹ کے گزشتہ روز جاری کئے گئے فیصلے کے بعد عمران خان قوم سے معافی مانگ کر اسمبلیوں میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق واپس جائیں



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…