کمال راشد خان 2 سال پرانے ٹوئٹ پر گرفتار

30  اگست‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو 2 سال قبل کیے گئے ٹوئٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد خان کو ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمال راشد خان کو 2 سال پہلے متنازع ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر ایشیا کپ 2022ء کے دوران روایتی حریف

کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی دیکھ کر دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔اْنہوں نے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ آئی پی ایل (IPL) میں کھیلنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں بھارت کے معروف ٹویٹر ناقد کمال راشد کمار (کے آر کے) نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی انڈین ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو ڈپریشن ہوا ہے۔ یہ ایک ہیروئن سے شادی کا نتیجہ ہے کیوں کہ لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟کے آر کے نے ویرات کوہلی کی انڈین ٹیم میں شمولیت پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔اس نے ٹویٹ میں لکھا کہ جب ویرات کوہلی خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے تو اسے ٹیم میں شامل کیوں کیا گیا۔ کیا سلیکٹرز بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔کے آر کے کے ٹویٹس پر صارفین کی بڑی تعداد ردعمل دے رہی ہے لیکن انوشکا شرما نے اب تک کوئی ری ایکشن نہیں دیا ہے۔2020 میں سنیل گواسگر کے اسی قسم کے بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…