بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقی کرکٹر رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو رباڈا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیل کر 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹر رباڈا 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور صرف 61 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سبقت دلانے میں کامیاب ہوئے۔رباڈا نے اپنی اننگز کے دوران 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور دسویں وکٹ کے لیے متھوسامے کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

رباڈا کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز اسکور کیے اور 71 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔ اسی کے ساتھ رباڈا نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب بڑا انفرادی اسکور کا 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔رباڈا سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ برٹ وولگر کے نام تھا، جنہوں نے 1906 میں انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ویں نمبر کے بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر کے پاس ہے، جنہوں نے 2013 میں ایشیز سیریز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 98 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…